کرن جوہر اداکارہ انوشکا شرما کا کیرئیر کیوں ختم کرنا چاہتے تھے؟

بھارتی فلم انڈسٹری پر گہرا اثرو رسوخ رکھنے والے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ جب ادیتا چوپڑا انوشکا شرما کو فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے تو میں نے فوری سے منع کر دیا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ انوشکا شرما بالی ووڈ میں اپنے قدم جما پائے۔کرن جوہر کی 2016 کے بیان کی یہ ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، ویڈیو میں کرن جوہر اداکارہ انوشکا شرما کے متعلق دل کھول کر بات کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو پر ردعمل بھی دیکھنے میں آیا ہے اور بالی وڈ سے وابستہ افراد کرن جوہر کے رویے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔2016 کی اس ویڈیو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ انوشکا شرما کے فلمی کیریئر کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔کرن جوہر نے یہ انکشاف ایک پروگرام میں کیا جس میں انوشکا شرما کے ہمراہ ایشویریا رائے بھی موجود تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرن جوہر کی اس بات پر انوشکا شرما ہنس رہی ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے فلمساز کے اس بیان پر انتہائی سنجیدہ ردعمل دیا ہے۔
کرن جوہر نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ انوشکا شرما کی تصویر دیکھی تو ہدایتکار ادتیا چوپڑا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی فلم ’رب نے بنائی جوڑی‘ میں انوشکا شرما کو بطور ہیروئن نہ لیں۔’جب ادتیا چوپڑا نے مجھے تصویر دکھائی تو میں نے کہا نہیں نہیں تم پاگل ہو، اس کو سائن کرو گے، اس انوشکا شرما کا سائن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، انوشکا شرما نے فلم ’رب نے بنائی جوڑی‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کرن جوہر ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ انوشکا کے کیریئر کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ایک اور انڈیین ہدایتکار ویوک اگنی ہوتری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کیریئر بنانا اور ختم کرنا کسی کا مشغلہ ہے اگر بالی وڈ گٹر میں ہے تو اس کی وجہ باصلاحیت آؤٹسائیڈرز کے خلاف چند لوگوں کی گندی سیاست ہے، یہ ویڈیو 2016 میں ممبئی فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹریو کی ہے۔ یہ وہی موقع تھا جب کرن جوہر کی ہدایتکاری میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے لیڈ کردار ادا کیے تھے۔
کرن جوہر کی یہ ویڈو ایسے وقت پر گردش کر رہی ہے جب حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ میں انہیں اس حد تک کونے میں دھکیلا گیا کہ وہ ہالی وڈ میں قسمت آزمانے پر مجبور ہوئیں۔
پریانکا چوپڑا کے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت بھی میدان میں آ گئیں اور کہا کہ کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ میں ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔
