اداکار سعود، اداکارہ جویریہ امریکہ دورہ پر کس مشکل میں پھنس گئے؟

اداکاروں کی زندگی عام طور پر دلچسپ واقعات سے بھرپور ہوتی ہے، بیرون ملک یا آبائی وطن میں کئی ایسے واقعات ان کی میموری بک میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جاتے ہیں، پاکستانی مقبول جوڑی اداکار سعود اور اداکارہ جویریہ سعود نے امریکہ میں اپنے ساتھ پیش آئے ایسے ہی دلچسپ واقعہ کا زکر کیا۔
اداکار سعود نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد امریکی پولیس ان کی گاڑی کا گھر تک پیچھے کرتے ہوئے آئی، حال ہی میں دونوں میاں بیوی اپنے بچوں جنت اور ابراہیم کے ساتھ ندا یاسر کے شانِ سحر میں بطور مہمان مدعو تھے۔
جویریہ نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا ابراہیم تقریباً 2 سال کا تھا تو وہ اپنی بیٹی جنت اور اپنی بھانجی کو امریکا میں ہی میک اپ کروانے کے لیے لے کے گئیں اور ابراہیم کو سعود کی دیکھ بھال میں شاپنگ مال میں چھوڑ دیا لیکن سعود ابراہیم کو مال میں ہی بھول کر سیلون میں ان سے ملنے چلے آئے۔
جب سعود سیلون پہنچے تب ان دونوں کو احساس ہوا کہ سعود ابراھیم کو بھول گئے ہیں، دونوں فوراً ننھے ابراہیم کی تلاش میں واپس شاپنگ مال پہنچے لیکن وہ بند ہو گیا تھا اور انہیں سیکیورٹی سے مدد مانگنی پڑی۔
چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد انہوں نے ابراہیم کو مال میں ڈھونڈ لیا اور اس وقت ابراھیم کا چہرہ مسلسل رونے سے پھولا ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دونوں کے گھر تک ساتھ گئی کہ کہیں وہ جان بوجھ کر بچے کو تو نہیں چھوڑ رہے۔
اداکارہ جویریہ نے بتایا کہ سعود کی عادت ہے جب ان سے کوئی غلطی سرزد ہو تو مجھ پر ڈال دیتے ہیں، اس وقت جب میں نے سیلون میں ان سے ابراہیم کا پوچھا تو فوری طور پر مجھے کہا کہ وہ تو تمھارے پاس تھا، حالانہ سعود کو باخوبی علم تھا کہ ابراہیم ان کے ساتھ مال میں موجود تھا۔جویریہ نے بتایا کہ سعود کو تو یہ تک بھی معلوم نہیں تھا کہ ابراہیم نے کپڑے کیسے پہن رکھے تھے، سیکیورٹی سے پوچھ گچھ کے دوران سعود نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ ابراہیم نے کپڑے کیسے اور کس رنگ کے پہنے ہوئے تھے۔اس پر اداکار سعود کا کہنا تھا کہ ابراہیم کے ملنے کے بعد ہمارے لیے بڑا چیلنج پولیس بن گئی تھی جوکہ ہمارا پیچھے کرتے گھر تک آئی تھی۔
