آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی سے حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل میرا کلاں جانے والی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔ رحیم کوٹ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوسٹر میں 12 افراد سوار تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے ریکسیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
