خضدار :چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 لیویز اہلکار شہید

بلوچستان کےضلع خضدار کے علاقے صمند میں چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگردوں نےحملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں لیویز فورس کے 4 جوان  شہید ہو گئے ۔

شہید لیویز اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اورمحمد علی شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملےکا مقابلہ کیا،فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کےبعد لیویز فورس نےپورےعلاقےکو گھیرے میں لےلیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں،مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نےمادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکربہادری کی مثال قائم کی۔

شاہد رند نےکہاکہ بلوچستان حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ریاستی رٹ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button