شاہ چارلس III کا پہلا نوٹ لاکھوں پاؤنڈز میں فروخت

ایک ناقابل یقین نیلامی میں برطانیہ کے شاہ چارلس III کےچہرے والا پہلا چھاپے جانے والا بینک نوٹ 914,127 پاؤنڈز میں نیلام ہواہے۔

جون میں گردش میں آنےوالے ان بینک نوٹوں کی قیمت 78,000 پاؤنڈز سےشروع ہوئی تھی جب کہ ان میں 5 پاؤنڈ، 10 پاؤنڈ، 20 پاؤنڈ اور 50 پاؤنڈ کےنوٹ شامل ہیں۔

ایسے نوٹ جمع کرنے کےشوقین افراد ان اشیاء کےلیے جدوجہد کرتےہیں بالخصوص مطلوبہ سیریل نمبرHB01 00002 کےلیے جو 10 پاؤنڈز ہے اور اس کی قیمت 17000 پاؤنڈ میں ہے۔یہ نوٹ اب تک کسی بھی بینک آف انگلینڈ کےبینک نوٹ کی نیلامی میں سب سےمہنگا فروخت ہونےوالا نوٹ ہے۔

نایاب نوٹ جمع کرنے کےشوقین افراد کو سب سےکم ممکنہ سیریل نمبر والےبینک نوٹ مطلوب ہوتےہیں اور ایسے ہی نوٹون کو ترجیح دی جاتی ہے۔خاص طور پر وہ جو 00001 کےنمبر کےقریب ہوں۔

Back to top button