پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کامشتبہ کیس رپورٹ ہونےکا انکشاف کیاہے۔وزارت صحت کےترجمان کی جانب سےجاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ خلیج ممالک سےآنے والے خیبرپختونخوا کےشہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کےٹیسٹ کرکے نمونے تصدیق کےلیے بھیج دیے ہیں۔

وزارت حکام کےمطابق منکی پاکس سےمتاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جب کہ اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہےتاکہ ان ک نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔

ترجمان وزارت قومی صحت نےکہا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کےحوالے سےفوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کوتمام پوائنٹس آف اینٹری پرسخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Back to top button