وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو دھمکی دیدی کہاکہ اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکاکہنا ہے کہ عوام اٹھ کھڑی ہوئی توایسے میں نقصان ان عناصر کا ہوگا جو قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں لہٰذا بہتر ہے اس نقصان سے بچا جائے اور قوم کو بھی بچایا جائے۔
علی امین گنڈاپورکاکہنا ہے کہ عمران خان کو جعلی کیسز میں سے جیل میں رکھا گیا ہے اور ان جعلی کیسز کو آہستہ آہستہ چلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں لمبے عرصے تک جیل میں رکھا جا سکے، مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے نظریے اور تحریک سے پیچھے ہٹ جائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
