اوورسیزپاکستانیز کی ترسیلات زر کاحجم8ارب ڈالر سے تجاوز

اوورسیزاپاکستانیز کی ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 900ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

وزیراعلی پنجاب نے عید پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

 سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2024 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ بجھوائی جانیوالی ترسیلات زرکا مجموعی حجم 8.005 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

ماہ مئی میں آر ڈی اے کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں نے 224 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے اختتام تک آرڈی اے کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کا حجم 900 ملین ڈالرسے تجاوز کرچکا ہے۔

Back to top button