وزیراعظم شہبازشریف کا خشک سالی کے عالمی دن پرپیغام

وزیراعظم شہبازشریف کا خشک سالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ ملکر کام کرکے ہم زمین کے انحطاط کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مل کر کام کرکے ہم زمین کے انحطاط کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ایک پائیدار اور لچکدار پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ہم ’’زمین کے لئے متحد‘‘ کے موضوع کے تحت زمین کی دیکھ بھال کی اہمیت ہمارا ورثہ، ہمارا مستقبل ہے، اس بات پر زور دینے کے لئے اکٹھے ہیں، یہ دن ہمیں موجودہ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زمین کی حفاظت اور بحالی کی ہماری اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے عید پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ریگستان، زمین کا انحطاط اور خشک ساحلی اہم چیلنجز ہیں جو لاکھوں زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں، ہماری حکومت پائیدار زمین کے انتظام کے طریقہ، جنگلات کی بحالی کے پروگراموں اور جدید زرعی تکنیکوں کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

Back to top button