روینہ ٹنڈن نے ہتک عزت کا کیس کردیا

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان پر نشے کا الزام لگانے والے شخص محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرتے ہوئے سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
محسن شیخ نے ٹویٹر پر اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور نشے کادعویٰ کیا۔
پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج
ممبئی پولیس نے اپنی تفتیش میں ثابت کیاکہ نشے میں ڈرائیونگ کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا تھا۔
اداکارہ کے وکیل رئیس خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جھوٹی ویڈیو سے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسی لئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
