شہری بارش میں بھیگنے کیلئے ہو جائیں تیار

شہری بارش میں بھیگنے کیلئے ہو جائیں تیار،محکمہ موسمیات نےمختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔
شدید گرمی کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں بادل برس پڑے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج
مارگلہ کے سرسبزوشاداب پہاڑوں پر اٹکھیلیاں کرتے بادل،آسمان سے برستی بوندیں،، سخت گرمی کے بعد ا چانک بارش نے شہر اقتدار کا رنگ روپ نکھار دیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج پھر بارش کے امکانات ہیں۔
بارش کیساتھ ہی شہر کا ہر نظارہ آنکھوں کوخیرہ کرنے لگا اورگرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔
