پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز پر ڈالرز کی بارش

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا او ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی بھی حاصل کرلی۔رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر آئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 449 رنز اسکور کیے اور اسکور ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔اسی طرح بولرز میں پہلا نمبر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ہے، جنہوں نے 312 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 10 کے اہم ایوارڈز کے اعلان کے مطابق لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیاگیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔لاہور قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولرقرار پائے۔قلندرز کے سکندر رضا ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔لاہور قلندرز کے محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار پائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحسن نواز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔