کراچی، اسٹریٹ کرائم  میں خطرناک اضافہ، رمضان میں 19 افراد قتل

کراچی میں اسٹریٹ کرائم  پر قابو  پولیس کے لیے بڑا چیلنج  بن گیا۔رمضان میں 19افراد کوقتل کیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل اور 55 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ  سال 2024 میں ڈکیتی مزاحمت پر59 افراد  قتل کردیے گئے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق رواں سال اب تک کراچی میں ڈاکو ؤں سے 425 مقابلے ہوئے جن میں 55 ڈاکو مارے گئے 439 زخمی ہوئے ۔

Back to top button