خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کی منظوری

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کونسل ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد افغان طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور بیس کیمپ کو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان نے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کےلیے بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
