20لاکھ کےلشکرکادعویٰ کرنیوالےگورنرراج پرباہرکیوں نہیں نکلے؟آفتاب شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کاتحریک انصاف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں 20لاکھ کا لشکرلےکرنکلنےوالےگورنرراج میں باہرکیوں نہیں نکلے۔
قومی وطن پارٹی کے 14 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی صورتحال ناگفتہ بہہ ہے، 13 سال سے یہاں پر ایک حکومت مسلط کی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے اتنا نقصان پہنچایا کہ اگر ہر شخص پریشان ہے، سیاست اب تبدیل ہوگئی ہے، لوگ سیاست سے مایوس ہیں۔
آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے وزیراعلیٰ ریلی میں مصروف رہے، پہلی دفعہ وفاقی حکومت نے انہیں مذاکرات کی دعوت تھی، اس وقت بھی کہا کہ مذاکرات کو سنحیدہ لیں، یہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لےکر جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگا تو کوئی نہیں نکلا، مذاکرات میں ناکامی کی وجہ پی ٹی آئی کے قائدین اور ان کا سوشل میڈیا ہے، پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا نہیں اور صوبائی حکومت بھی کھو دی۔
