گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ

پیٹرولیم ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال کے دوران گیس کے شعبے کے گردی قرضوں میں 344 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی قرضے 3631 ارب تک پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران گیس کے شعبے میں بھی گردشی قرضے بڑھنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 30 جون 2026 تک گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 3631 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 30 جون 2025 میں گیس شعبے کا قرضہ 3288 ارب روپے تھا جبکہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں 1783 ارب روپے کے تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج بھی شامل ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں کل قابل حصول گیس کے ذخائر 68 ہزار 803 بی سی ایف ہیں جن میں سے 48 ہزار 140 بی سی ایف پیدا ہو رہی ہے جبکہ ملک میں تیل کے کل قابل حصول ذخائر 1378 ملین بیرل ہیں جن میں سے 1102 ملین بیرل خام تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔
