بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں، کسانوں کے معاشی مسائل اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التوا کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کے تحت 22 نومبر کو کوئٹہ جبکہ 29 نومبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کر رہی ہے، جس میں عوام کو درپیش معاشی مشکلات، زرعی شعبے کی تباہ حالی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیر جیسے اہم معاملات کو اجاگر کیا جائے گا۔
انہوں نے پشاور اور کراچی میں بھی بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
