عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی ملاقات ختم

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم ہوگئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد وکلالطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔

بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سےبات کیے بغیر اڈیالہ جیل سےروانہ ہوگئے۔

دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔

 

Back to top button