کوہاٹ،پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید

کوہاٹ میں کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے تنیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔

پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو  نے کہا کہ کوہاٹ میں پولیس موبائل گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 11 ہو گئی، مجموعی طور پر 11 اہلکاروں شہید  جب کہ 12 زخمی ہیں۔

 

Back to top button