ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے گئے۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کےدوران عدالت نے معطل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا،کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتےہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button