ممبئی پولیس نے بالی وڈ ستاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

بھارت: ممبئی پولیس نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد بالی وڈ کے ستاروں کیلئے ایڈوائزی جاری کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کئی اداکاروں کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
ممبئی پولیس نے بالی وڈ ستاروں کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں مشہور شخصیات کو عوامی مقامات میں جانے اور مداحوں سے میل جول رکھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے حملے سے قبل مبینہ طور پر بالی وڈ کے کئی ستاروں کے گھروں کا دورہ کیا تھا۔
21اکتوبر کو ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم نے دیگر افراد کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کی رہائش گاہوں پر بھی مبینہ طور پر نظر رکھی تھی۔
