دیوالی پراداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اور وویک کے گھر آگ لگ گئی

بھارتی ٹی وی اداکارہ دیویا نکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر وویک داہیا ممبئی میں اپنی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے بال بال بچ گئے۔

واقعے کے وقت جوڑے کے پانچ ماہ کے جڑواں بیٹے، دیگر اہل خانہ اور گھریلو ملازمین بھی گھر میں موجود تھے، جنہیں بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ تاہم اس حادثے میں عمارت کے ایک سیکیورٹی گارڈ کی جان چلی گئی۔

دیویا نکا ترپاٹھی نے 10 نومبر کو انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تفصیلات بیان کیں۔ ان کے مطابق آگ دیوالی سے ایک رات پہلے لگی، جو ان کے شوہر وویک دہیا کی سالگرہ کا دن بھی تھا۔ خاندان نے اس شام باہر جانے کا پروگرام بنایا تھا، لیکن کسی وجہ سے روانگی میں تاخیر ہوتی رہی۔ اس وقت گھر پر موجود ہونے کی وجہ سے انہیں آگ لگنے کا بروقت پتا چل گیا اور وہ بچوں، اہل خانہ اور ملازمین کے ساتھ عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

Back to top button