چاندنظرنہیں آیا،یکم جمادی الثانی 12نومبر کوہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی 12 نومبر 2026 بروز جمعرات کو ہو گی۔
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
مولانا سید عبدالخبر آزاد نے کہا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
