حماد اظہر نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کےلیے عدالت میں درخواست دائر کردی

مرکزی رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کےلیے لاہور کی عدالت میں درخواست دائر کردی، جیل میں کتاب لکھ رہا ہوں، ایک کرسی اور میز فراہم کی جائے ۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے عدالت میں درخواست دائر کرتےہوئے کہا ہےکہ جیل میں اپنے حالات پر کتاب لکھ رہا ہوں، مجھے میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔
مجھے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے سیل میں رکھاگیا ہے،جیل کے سیل میں دو کیمرے لگےہوئے ہیں، باتھ روم استعمال کرتےہوئے کیمرہ کی نظر رہتی ہے، کیمرے کے ڈر سے کپڑوں سمیت نہاتا ہوں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی میرےجیل سیل سے سی سی ٹی وی کیمرے اتارے جائیں، جیل میں نہ بیڈ ہےنہ بستر ہےمیں فرش پر سوتا ہوں،اب تو فرش پر سونے کی عادت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک کتاب لکھنا چاہتا ہوں،مجھے جیل سیل میں ایک کرسی اور میز فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ بستر اور بیڈ نہ ملےتو خیر ہے، مجھے کرسی اور میز لازمی دی جائے، چاہتا ہوں میرے کتاب کو آنےوالی نسلیں پڑھیں ۔

Back to top button