مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے اور معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مجوزہ دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان قومی سلامتی مضبوط بنانے کے ساتھ سفارتی روابط اور ترقی کے مواقع بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں پرامن،مستحکم اور معاشی طور پر مربوط ماحول کا خواہاں ہے،کسی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کےخلاف دہشت گردی کےلیے استعمال نہ ہو،پاکستان مؤثر اقدامات کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان بدلتی عالمی صورت حال میں دوست ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،چین کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، سعودی عرب، ترکیہ، جاپان،مصر، امریکا، یو اے ای اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی و تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ اور معاشی ترقی کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ترجیح ہے،کاروبار کے فروغ،روزگار کے مواقع اور عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے کےلیے اقدامات جاری ہیں،سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے مضبوط ادارے،ہنرمند افرادی قوت اور کاروبار دوست ماحول ضروری ہے،ترقی پذیر ممالک کو عالمی معاشی نظام میں مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔

 

Back to top button