مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا

پاکستان رواں ماہ کے آخر میں مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اور دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شرکت کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یاد رہے کہ یہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا، اس سے قبل کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک ترکیہ اور دوسرا سعودی عرب میں ہوا تھا۔
