عمران خان اوربشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئےوکلاکی فہرست ارسال

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء کی ملاقات کا دن ہوتا ہے، اس حوالے سے  پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیازاللّٰہ نیازی، خالد یوسف چوہدری کے نام شامل ہیں، راجا مسعود الرحمان، جاوید شاہد اور تابش فاروق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکلاء رہنما کل بروز منگل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔

 

Back to top button