امریکی عوام میں اسرائیل کےلیے ناپسندیدگی پائی جاتی ہے: صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکی عوام میں اسرائیل کےلیے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں خود انتخابی میدان میں ہوتا تو نتائج بالکل مختلف ہوتے،ووٹرکو ایران جنگ، بڑھتی فیول قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات نے متاثر کیا۔

ٹرمپ کے متنازع فیصلوں کا دفاع، درست قدم مقبول ہو یا نہ ہو، اٹھانا ضروری ہے : مارکو روبیو

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بحری ناکہ بندی کے حوالے سے کہا کہ ایران کے خلاف ٹاسک فورس آئرن گیٹ Task Force Iron Gate مکمل طور پر فعال اور نافذ العمل ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ تاریخ کے سب سے بڑے بحری محاصرے کے باعث ایران میں بہت کم چیزیں داخل ہو رہی ہیں اور بہت کم چیزیں باہر نکل رہی ہیں۔

 

 

Back to top button