ٹرمپ کے متنازع فیصلوں کا دفاع، درست قدم مقبول ہو یا نہ ہو، اٹھانا ضروری ہے : مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکل اور متنازع فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ بعض اوقات درست فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے،چاہے وہ عوام میں مقبولیت حاصل کرے یا نہ کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ صدر ٹرمپ نے ایسے پیچیدہ مسائل حل کرنے کی کوشش کی جن سے سابق امریکی حکومتیں نمٹنے میں ناکام رہی تھیں۔
مارکو روبیو نے کہاکہ بعض اوقات جب کوئی درست کام کیا جاتا ہےتو یہ معلوم نہیں ہوتاکہ وہ عوام میں مقبول ہوگا یا نہیں، لیکن اس کے باوجود درست فیصلہ کرنا ہی اہم ہوتاہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو مشکل لیکن ضروری فیصلے قرار دیتےہوئے کہاکہ ان کا مقصد ایسے مسائل سے نمٹنا ہےجنہیں ماضی کی انتظامیہ حل نہیں کرسکی۔
تاہم امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ان مخصوص معاملات کی تفصیل نہیں بتائی جن کی جانب وہ اشارہ کررہے تھے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ اور داخلی پالیسیوں خصوصاً ایران سے متعلق اقدامات، پر بحث جاری ہے۔

One Comment