خیبرپختونخوا کے فیصلے کابل یا قندھار سے نہیں ہوں گے : گورنر فیصل کریم کنڈی

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے فیصلے اسلام آباد سے ہوں گے،کابل یا قندھار سے نہیں۔

پشاور میں سکیورٹی بریفنگ سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ریاست کےخلاف جنگ کرنے والوں سے جنگ ہوگی، آئین اور قانون کو نہ ماننےوالوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،دوسرا کوئی آپشن نہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے سنجیدہ نہیں تھی،اب دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

 

Back to top button