کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا : عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو جوابی کارروائی میں اسے دندان شکن جواب دیاجائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سناچکے ہیں،اب وائٹ ہاؤس کو بھی اپنا فیصلہ کرناہوگا۔
عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کی تجویز اب بھی برقرار ہےجس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت شرائط پوری کرنے پر مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر امریکا نے جنگ کا راستہ اختیار کیاتو جوابی کارروائی میں اسے دندان شکن جواب دیاجائے گا۔
عباس عراقچی نےکہاکہ ایران خطے میں امریکی اہداف کےخلاف نرم رویہ اختیار نہیں کرےگا۔خطے میں بعض امریکی اہداف فوجی اڈوں سے باہر بھی موجود ہیں اور ایرانی حملوں کی زد میں آسکتےہیں۔
