فلسطینیوں کو امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی اقدام پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں بگڑتی انسانی صورت حال اور فلسطینی عوام کو بنیادی امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ غزہ میں پناہ سے محروم بچوں کی تصاویر دل دہلادینے والی ہیں،معصوم بچے بےیار و مددگار اور محصور ہیں جب کہ بھوک اور شدید سردی کا بھی سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہےکہ غزہ کے متاثرین تک انسانی امداد پہنچانے اور امدادی سرگرمیوں میں اضافے کےلیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں۔
