سہ ملکی سیریز : سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

 

 

سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 5 ، معاذ صداقت 8 ۔ سعد بیگ 5 ، سلمان علی آغا 9 ، بابر اعظم 29  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس جیتنے کےبعد سری لنکن کپتان کاکہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیت کر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاکہ اس پچ پر 300 رنز کا سکور اچھا ہوگا، پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ تین میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے،سری لنکا اگر آج کامیابی حاصل کرتا ہےتو وہ بھی فائنل میں پہنچ جائےگا،ناکامی کی صورت میں انگلینڈ اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر جائے گا

سری لنکا نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کےخلاف ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا (430 رنز) ہدف کامیابی سے حاصل کرکے اپنی بیٹنگ کی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

 

Back to top button