اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن لندن میں انتقال کر گئیں

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں۔

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔

میرا نے صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےتصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار ہسپتال میں داخل کیا جاتا رہا اور صحت میں بہتری پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

 

Back to top button