تربیلاکابندٹوٹنےسےدریائےسندھ میں پانی کے بہاؤمیں اضافے کا الرٹ جاری

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تربیلا کا بند ٹوٹنے کےبعددریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

الرٹ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاط کی ہدایت دی گئی اور کہا کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر دریا کے قریبی علاقوں کے عوام چوکنے رہیں۔

تربیلا ڈیم ٹی فائیو پاور پروجیکٹ ان ٹیک میں گارڈر گرنے سے حفاظتی بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق ٹی فائیو کے بند کا حصہ ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر رہا ہے، ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی اور پاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ڈی سی ہری پور نے مزید کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی سی ہری پور کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دن میں دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، دریا کنارے آباد شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہری اپنے مال مویشیوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

ذرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا گیا۔

تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا۔

 

Back to top button