ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا : امریکی صدر

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہےکہ ایران کے ساتھ جنگ سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے تہران پر حملوں کے فیصلے کا دفاع کرتےہوئے دعویٰ کیاکہ فوجی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ انتخابات میں شکست کی اہم وجہ ایران جنگ ہے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ  ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا،ساتھ ہی تہران پر حملوں کا دفاع کرتےہوئے کہاکہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔  امریکا اس وقت جتنے جنگی ہتھیار اور جنگی طیارے بنارہا ہے اتنے اس نے اپنی تاریخ میں کبھی نہیں بنائے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران پر حملہ اس کے جوہری پروگرام کے خاتمے کےلیے کیا، ایران کے خلاف جنگ کے علاوہ بڑھتی فیول کی قیمتیں،اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی ہار کی وجہ بنیں۔

 

Back to top button