پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 338 روپے سے کم ہوکر 335 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روپے سے کم کرکے 364 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد 11 نومبر کو پیٹرول 338 روپے اور ڈیزل 371 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
