صاف توانائی منصوبوں کیلئے138ارب ڈالرزدرکار ہیں،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2035 تک کم کاربن توانائی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو تقریباً 138 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ31 ‘ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے مکالمے ’35 بائی 35: پاورنگ دی فیوچر‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں، شمسی توانائی کے فروغ، الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں اور صاف توانائی کے مستقبل کے حوالے سے حکومتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 2 سال کے دوران تقریباً 22 گیگاواٹ روف ٹاپ سولر بجلی کی صلاحیت کا اضافہ ہوا ہے، جو عام شہریوں کی جانب سے سستی اور ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے ایک غیر معمولی تبدیلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیر معمولی تبدیلی آچکی ہے اور صرف 2 سال کے دوران ملک میں تقریباً 22 گیگاواٹ روف ٹاپ سولر توانائی کی صلاحیت شامل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خاموش انقلاب عام شہریوں نے سستی بجلی، صاف ماحول اور توانائی کے زیادہ قابل اعتماد مستقبل کی تلاش میں برپا کیا ہے۔

Back to top button