تہران میں 4ملکی اجلاس،علامی امن کیلئےمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق

ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان پر مشتمل 4 ملکی اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی کے فروغ  کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

خطے میں استحکام کیلیے مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سرگرم ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز پر ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تہران میں ہونے والا مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی، اجلاس میں صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اُدھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ تہران میں 4 فریقی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے گزشتہ دورۂ ایران کے دوران پیش کی تھی، جسے ایرانی حکام نے قبول کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس بات چیت کا مقصد علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے امکانات تلاش کرنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اجلاس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، لبنان میں پیش رفت اور ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے اثرات سمیت اہم علاقائی معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ رابطے خطے کے ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی سلامتی کے مؤثر نظام کی تشکیل کی جانب ابتدائی قدم بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

 

Back to top button