سرکریک سے4پاکستانی ماہی گیربھارتی فورسزکےہاتھوں گرفتار

بھارت نے سرکریک میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکےکشتی قبضے میں لے لی۔
فشرفوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد تھیمور کے مطابق4 ماہی گیر عبد القادر تھیمور، محمد موسیٰ، اصغر تھیمور اور احسان گہرے سمندر میں مچھلی اور جھینگے کے شکار کے لیےگئے تھے، جہاں بھارتی سکیورٹی فورس نے چاروں پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
وائس چیئرمین فشر فوک فورم کے مطابق چاروں ماہی گیروں کا تعلق سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔
فشر فوک فورم نے مطالبہ کیا ہےکہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور قانونی حیثیت سے متعلق فوری معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے انسانی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔
