صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراکےتحائف کا ریکارڈمنظرعام پرآگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور متعدد وفاقی وزرا کوملنےوالےتحائف کا ریکارڈمنظرعام پرآگیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر 2026ء تک کا نیا ریکارڈ عوام کے لیے پبلک کر دیا گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور متعدد وفاقی وزرا کو غیر ملکی شخصیات و حکام کی جانب سے تحائف موصول ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف: وزیراعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران بیش قیمت قالین، روضہ رسولﷺ کا مبارک ماڈل، ٹائی، کف لنکس، ہاتھ سے بنا ریشمی قالین، ایک ہزار گرام خالص سونا، ٹیبل کلاک اور دیگر نوادرات تحفے میں ملے، تمام تحائف قانونی طریقہ کار کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔

صدر زرداری کو موصول ہونے والے تحائف میں میوزیکل انسٹرومنٹ، روایتی تیر کمان کا سیٹ، قالین اور دیگر نفیس آرائشی اشیا شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم کو مختلف پینٹنگز، پرفیومز، کف لنکس اور کپس تحفے میں ملے۔

دستاویزات کے مطابق تحائف حاصل کرنے والے دیگر اہم رہنماؤں اور وفاقی وزرا میں عطا تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی اور احد چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔

Back to top button