پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیئےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلئےہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔
