کیپٹن (ر) صفدرکیخلاف 5 ارب ہرجانےکا دعویٰ دائر

سینئر  وکیل اور  پاکستان بارکونسل کے رکن احسن بھون نےکیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کردیا۔

احسن بھون کی جانب سے پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں دائر دعوے میں کہا گیا ہےکہ کیپٹن (ر) محمدصفدر نے ان کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سےمتعلق ہتک آمیزبیانات دیے، احسن بھون کی قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ اور متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔

دعوے میں کہا گیا ہےکہ کیپٹن (ر) محمدصفدرکے بیانات سے احسن بھون کی قانونی خدمات اورپیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

دعوے میں کیپٹن (ر) محمدصفدر کو بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات سے روکنےکے ساتھ ایک  ارب روپے عمومی، 2 ارب  روپے خصوصی اور  2 ارب روپے تعزیری ہرجانےکی استدعا کی گئی ہے۔

ڈیفیمیشن ٹربیونل نے احسن بھون کے دعوےکو قابل سماعت قرار دیتے ہوئےکیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

Back to top button