سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابرقرار رہیں گے،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت اور اعتماد کے باعث سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور اسی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان، عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی، تبدیلی یا کسی متبادل امیدوار پر غور کے حوالے سے نہ کوئی اجلاس منعقد کریں اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی ایجنڈا پیش کریں یا بحث کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے کسی متبادل امیدوار کو نامزد کرنے یا اس فیصلے میں تبدیلی کا اختیار صرف بانی چیئرمین عمران خان کو حاصل ہے، جبکہ اس حوالے سے ان کے فیصلے حتمی ہوں گے اور پارٹی کے تمام ارکان ان کے پابند ہوں گے۔

Back to top button