خیبرپختونخواپر13سال مسلط رہنےوالے13دن کاحساب مانگ رہے ہیں،فیصل کنڈی

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکہا کہ 13سال میں جو لوگ مسلط تھے، ان سے حساب لینا چاہیے، ہم سے13 دن کا حساب مانگ رہے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشیراطلاعات نےکل بھی کہا کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے وہ خالی کردیں، مفتی محمود مرکزکی حیثیت پرمتعلقہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی، جولوگ انصاف اوردین کا سبق دیتے ہوں اورخود قبضہ مافیا بن گئے ہوں تو وہ باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  تجاوزات کے حوالے سے جو بھی چیزیں ہیں انہیں متعلقہ محکمہ شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے، میں کسی کی سفارش نہیں کرتا، اگر میرا گھر بھی تجاوزات میں ہے تو گرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے بزدلانہ حملہ کیا، جوبھی ہماری سرحدکو پارکرےگا اسے بھر پور جواب دیا جائےگا۔

دوسری جانب پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ پر اہم اجلاس ہوا۔

رپورٹ میں اسکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا جب کہ متعلقہ محکموں کی غفلت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Back to top button