وفاق نے 10بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخواکے حوالے کردیں

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ بکتر بند گاڑیاں فوری طور پر صوبائی پولیس کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور صوبوں کی جنگ اجتماعی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
