پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر  کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن  کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا،  ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

Back to top button