گیس کے چولہے میں اورنج رنگ کا شعلہ کیوں نظرآتاہے؟

اگلی بار جب آپ چولہے کو جلائیں تو اس سے نکلنے والے شعلوں پر توجہ مرکوز کریں۔گیس کے چولہوں میں کچھ خطرات بھی ان کے شعلوں کے پیچھے چھپے ہوسکتے ہیں، جن میں سے ایک مسئلہ فضائی معیار ہے۔

مگر فضائی معیار سے قطع نظر آپ کو شعلوں کی رنگت پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق گیس کے چولہے سے نکلنے والے شعلے عمومی طور پر نیلے رنگ کے ہوتے ہیں جن میں معمولی حد تک کوئی اور رنگ بھی نظر آتا ہے۔

مثال کے طور پر قدرتی گیس کے شعلے میں نیلے رنگ کے ساتھ اوپر کی جانب معمولی سی سفیدی نارمل ہوتی ہے یا ایل پی جی میں نیلے شعلے کے ساتھ معمولی زردی مائل رنگ بھی نارمل ہوتا ہے۔

مگر جب شعلے کا بیشتر حصہ کسی اور مختلف رنگ کا ہو تو یہ ضرور اشارہ ہوتا ہے کہ کچھ تو غلط ہے۔

نیلے شعلے قدرتی گیس کے مکمل طور احتراق یا جلنے کا عندیہ دیتے ہیں۔

قدرتی گیس زیادہ تر میتھین پر مشتمل ہوتی ہے اور جب وہ آپ کے چولہے میں درست طریقے سے جلتی ہے تو تمام ایندھن اوپر کی جانب جاکر حرارت، پانی کے بخارات اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

شعلے اس لیے نیلے ہوتے ہیں کیونکہ جلنے کے عمل کے دوران روشنی شارٹ ویو لینتھ میں بنتی ہے۔

Back to top button