کراچی ممبئی کی پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

برصغیر میں ہوا بازی کی تاریخ کا سنہری دن،کراچی ممبئی کی پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے۔

آج سے ٹھیک 94 سال قبل 15 اکتوبر 1932 کو برصغیر میں سول ایوی ایشن کی تاریخ کا ایک ایسا یادگار باب لکھا گیا جس نے مستقبل کے فضائی سفر کی بنیاد رکھی۔

اس تاریخی دن 28 سالہ نوجوان اور ہندوستان کے پہلے لائسنس یافتہ پائلٹ جہانگیر رتن جی دادا بھوئے العروف جے آر ڈی ٹاٹا نے ایک چھوٹے سے سنگل انجن والے "ڈی ہیولینڈ پس موتھ” طیارے میں کراچی کے ڈرگ روڈ ایروڈروم سے اڑان بھری تھی۔

یہ مسافر پرواز نہیں تھی بلکہ اس میں برطانیہ کے "امپیریل ائیرویز” کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچنے والی 25 کلوگرام وزنی ڈاک رکھی گئی تھی۔ جس پر 4 آنےکا ٹکٹ چسپاں تھا۔ ماہرین کے مطابق اس وقت طیارے میں کوئی ریڈیو تھا اور نہ ہی زمین پر رہنمائی کے لیے نیویگیشن سسٹم موجود تھا۔

Back to top button