عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنےکا حکم

بالی وڈ اداکار عمران خان کو بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر ملک چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے مظاہرے میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر ممبئی پولیس نے عمران خان کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس کے مطابق عمران خان بھارتی شہری نہیں لہٰذا احتجاج میں شرکت پر امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، عمران خان بھارتی نہیں امریکی شہری ہیں، ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کا کارڈ ہے۔
